کولمبو: سری لنکا میں طوفان مینڈوس کی وجہ سے تین افراد ہلاک اور 21 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ سری لنکا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر (ڈی ایم سی) نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ڈی ایم سی نے کہا کہ اس گردابی طوفان میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 16 اضلاع میں 6,113 خاندان متاثر ہوئے۔ جزیرے ملک کے مختلف حصوں میں تقریباً 5,639 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ Sri Lanka DMC on Cyclone Mandous
ڈی ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پردیپ کوڈیپلی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں گردابی طوفان سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مینڈوس کا اثر بہت کم ہوگیا ہے لیکن انہوں نے سری لنکا کے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے۔