لیلونگوے:جنوب مشرقی افریقی ملک ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 499 ہو گئی ہے۔ ملاوی ڈیفنس فورس، ملاوی پولیس سروس اور برطانیہ کی جانب سے تنزانیہ اور زامبیا سمیت پڑوسی ممالک کے تعاون سے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پیر کی شام تک طوفان کی وجہ سے 499 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 508,244 لوگ اس طوفان کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ امور کے محکمے کے کمشنر چارلس کالیمبا نے کہا کہ بے گھر ہونے والے افراد کے لیے ایک اور کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کیمپوں کی کل تعداد 534 ہو گئی ہے ۔ اتوار کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق طوفان کی وجہ سے 1332 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 427 افراد لاپتہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Cyclone Freddy ملاوی میں طوفان فریڈی سے پانچ لاکھ افراد متاثر، اقوام متحدہ