اردو

urdu

ETV Bharat / international

Crimea Bridge Explosion کریمیا کے پُل کو دھماکے کے بعد جزوی طور پر کھول دیا گیا

کریمیا کو 2014 میں روس میں شامل کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ یوکرین کا حصہ تھا، جب کہ کریمیا کے پُل روسی صدر ولادیمیر کے حکم پر بنایا گیا تھا اور 2018 میں صدر پوتن نے اس کا افتتاح کیا تھا۔ روس، اس پل کا استعمال فوجی ساز و سامان، گولہ بارود اور فوجیوں کو روس سے جنوبی یوکرین کے میدان جنگ میں منتقل کرنے کے لیے کرتا رہا ہے۔ اسی وجہ سے، یوکرین کے حکام نے کہا کہ یہ ایک جائز ہدف ہے، کیونکہ وہ کریمیا کو دوبارہ حاصل کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ Crimea Bridge Explosion

Crimea bridge reopens after a major explosion
کریمیا کے پُل کو دھماکے کے بعد جزوی طور پر کھول دیا گیا

By

Published : Oct 9, 2022, 7:32 PM IST

ماسکو: روس اور کریمیا کے درمیان واحد پُل پر ایک بڑا دھماکہ ہوا مگر کچھ گھنٹوں بعد اسے لائٹ ٹریفک کے لیے جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں کے مطابق روس کے کریمیا کے پل پر ایک بہت بڑا دھماکے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یوکرینی جزیرہ نما علاقے کریمیا کو 2014 میں روس نے اپنے اندر ضم کر لیا تھا۔ روسی حکام کا دعویٰ ہے کہ پُل پر ایک ٹرک میں دھماکہ ہوا اور وہاں قریبی گاڑیوں میں موجود افراد کو نقصان پہنچا۔ دھماکے سے پل پر موجود روڈ کے کچھ حصے نیچے گر گئے تھے۔

بی بی سی رپورٹ کے مطابق پُل پر ریلوے کے حصے، جہاں آئل ٹینکر میں آگ لگی تھی، کو بھی بظاہر کھول دیا گیا ہے۔ سنیچر کی شام کو روس کی وزارت خارجہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں گاڑیوں کو یہ پُل استعمال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے ایک مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے براہ راست یوکرین کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن لکھا کہ کریمیا پل، آغاز ہے۔ ہر غیر قانونی چیز کو تباہ کر دینا چاہیے، چوری کی گئی ہر چیز کو یوکرین کو واپس کیا جانا چاہیے۔ روس کے زیر قبضہ ہر چیز کو نکال باہر کیا جانا چاہیے۔

یوکرین کی وزارت دفاع نے پل پر ہونے والے دھماکے کا موازنہ اپریل میں روس کے ماسکو کے میزائل کروزر کے ڈوبنے سے کیا۔ ادھر روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شہری انفراسٹرکچر کی تباہی پر کیف حکومت کا ردعمل اس کی دہشت گردانہ نوعیت کا ثبوت ہے۔

روس، اس پل کا استعمال فوجی ساز و سامان، گولہ بارود اور فوجیوں کو روس سے جنوبی یوکرین کے میدان جنگ میں منتقل کرنے کے لیے کرتا رہا ہے۔ اسی وجہ سے، یوکرین کے حکام نے کہا کہ یہ ایک جائز ہدف ہے، کیونکہ وہ کریمیا کو دوبارہ حاصل کرنے کا عہد کرتے ہیں۔کریمیا پر کسی بھی قسم کا حملہ ، جہاں روسی فوج کی بڑی تعداد موجود ہے، کریملن کے لیے ایک اور بڑے پیمانے پر ذلت کے طور پر دیکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

European Union یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کا آٹھواں پیکج منظور کیا

Biden Warns of Putin Nuclear Threat جو بائیڈن نے پوتن کے جوہری دھمکی سے خبردار کیا

خیال رہے کہ کریمیا کو 2014 میں روس میں شامل کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ یوکرین کا حصہ تھا، جب کہ مذکورہ پُل روسی صدر ولادیمیر کے حکم پر بنایا گیا تھا اور 2018 میں صدر پیوٹن نے اس کا افتتاح کیا تھا۔

روسی خبر رساں اداروں کے مطابق کریملن نے کہا ہے کہ روس نے دھماکے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے، تحقیقاتی کمیٹی نے دھماکے کی مجرمانہ تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پر جاسوسوں کو بھیج دیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق کریمیا پل کی تباہی سے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں جشن کی کیفیت دیکھی گئی ہے۔ یوکرین کے ایک صدارتی مشیر نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس پل کو تباہ کر دیا جانا چاہیے، انھوں نے اس واقعے کو ’آغاز‘ قرار دیا، تاہم انھوں نے دھماکے کے سلسلے میں براہ راست یوکرین کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details