اردو

urdu

ETV Bharat / international

Hurricane Ian Update کیوبا میں سمندری طوفان کے باعث مکمل بلیک آؤٹ، 11 ملین افراد بجلی سے محروم - طوفان کے باعث 11 ملین افراد بجلی سے محروم

کیوبا میں سمندری طوفان 'Ian' کے ٹکرانے کے بعد بجلی بنانے والا مرکزی پلانٹ نہ چلنے سے ملک تاریکی میں ڈوب گیا۔ کیوبا اور امریکی ریاست فلوریڈا کو طوفان کے باعث ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا۔Ian Hurricane Update

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 29, 2022, 10:40 AM IST

ہوانا: کیوبا میں سمندری طوفان لین کے ٹکرانے کے بعد بجلی بحران کے سبب مکمل بلیک آؤٹ ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ طوفان 'Ian' کی وجہ سے بجلی بنانے والا مرکزی پلانٹ نہ چلنے سے ملک تاریکی میں ڈوب گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل الیکٹرک سسٹم کے تباہ ہونے کی وجہ سے 11 ملین لوگ اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔مقامی انتظامیہ کے مطابق طوفان سے ملک بھر میں تعمیرات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ دو افراد کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

کیوبا اور امریکی ریاست فلوریڈا کو طوفان کے باعث ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا محکمہ موسمیات کی جانب سے کیوبا کے بعض علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کیوبا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں ریکارڈ ہوئیں جس کی وجہ سے 6 مغربی صوبوں میں ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا تھا،طوفان کی وجہ سے ٹرین اور بس سروس معطل کردی گئیں تھی۔ دوسری جانب فلوریڈا کے گورنر نے ایک پریس کانفرنس میں رہائشیوں کو طوفان سے شدید بارشیں، تیزہوائیں اور سیلاب کے خطرے اور بجلی کی معطلی کے حوالے سے بھی آگاہ کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Typhoon Noro in Philippines فلپائن میں سمندری طوفان نورو سے آٹھ افراد ہلاک

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details