چنئی:تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے جمعہ کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے اپیل کی کہ وہ ڈپلومیٹک چینلوں کے ذریعہ ریاست کے ان نو ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کو آزاد کرائیں جنہیں سری لنکا کی حکومت اور وہاں کی بحریہ نے 10 اگست کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔CM Stalin Writes To Jaishankar
وزیر خارجہ کو لکھے گئے ایک نیم سرکاری خط میں انہوں نے کہا کہ 6 اگست کو 9 ماہی گیر مچھلی پکڑنے کے لیے ناگاپٹنم بندرگاہ سے سمندر میں گئے تھے۔ اسی دوران سری لنکا کی بحریہ نے اسے پکڑ لیا۔ پکڑے گئے ماہی گیروں کو ان کی کشتیوں سمیت سری لنکا کے تریکوناملی نیول بیس لے جایا گیا۔