اردو

urdu

ETV Bharat / international

Clash in Pakistan پاکستان میں جھڑپ، تین فوجی اور تین عسکریت پسند ہلاک

پاکستان میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں تین فوجی اور تین عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ militants killed in Pakistan

پاکستان میں جھڑپ، تین فوجی اور تین عسکریت پسند ہلاک
پاکستان میں جھڑپ، تین فوجی اور تین عسکریت پسند ہلاک

By

Published : Jun 11, 2023, 1:05 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان ضلع میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں تین فوجیوں کی موت جبکہ تین عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ یہ اطلاع پاک فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع کے میرانشاہ کے علاقے میں جمعہ کی رات دیر گئے عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں تین فوجی مارے گئے۔ ساتھ ہی فوج کی کارروائی میں 3 عسکریت پسند بھی ہلاک ہوگئے جب کہ 4 زخمی ہوئے۔ ہلاک عسکریت پسندوں کے پاس سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے تھے، یہ صوبہ خیبر پختونخوا کا حصہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ ہفتہ کو ہونے والے مقابلے میں دو عسکریت پسند ہلاک اور دو زخمی ہو گئے، جس کی اطلاع اتوار کو دی گئی۔ اس کارروائی میں مارے گئے عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ نائیک ظہیر عباس اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ لانس نائیک معراج الدین فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details