اردو

urdu

ETV Bharat / international

One Arrested for Harassing Korean Band سعودی عرب میں کورین بینڈ کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا گرفتار - سعودی عرب میں کورین بینڈ کے ساتھ بدسلوکی

سعودی عرب کے ریاض میں کورین کے پاپ بینڈ عتیز کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے الزام میں ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔ One arrested for harassing Korean band

سعودی عرب میں کورین بینڈ کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا گرفتار
سعودی عرب میں کورین بینڈ کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا گرفتار

By

Published : Oct 3, 2022, 5:13 PM IST

ریاض:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک سعودی شہری کو کورین کے پاپ بینڈ عتیز کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع پیر کو ایک اخبار نے دی ہے۔ کورین بینڈ 30 ستمبر سے یکم اکتوبر تک منعقد ہونے والے کے کون فیسٹیول میں پرفارم کرنے کے لیے سعودی دارالحکومت ریاض گیا تھا۔ One Arrested in Saudi Arabia

سعودی گزٹ نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ "گرفتار شہری سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ میں نظر آیا جس میں وہ ان کی آمد پر بینڈ کو گالی دے رہا تھا"۔

پولیس کے مطابق اس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ اس میلے میں کورین ثقافت اور مصنوعات کی نمائش کی گئی تھی جس میں سعودی شائقین کا ہجوم تھا۔ ویڈیو میں شائقین ہوائی اڈے پر کورین بینڈ کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: بدعنوانی کے الزام میں 65 افراد گرفتار

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details