واشنگٹن: امریکہ میں لاس اینجلس کی عدالت نے آرتھوڈوکس عیسائی تنظیم کے ایک مذہبی رہنما کو اپنے ہی مذہبی گروپ میں شامل لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا قصوروار پائے جانے کے بعد 16 سال اور آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ بی بی سی نے جمعرات کو اپنی ایک رپورٹ میں یہ معلومات دی۔Christian Cleric in US Sentenced
لا لوز ڈیل منڈو میگا چرچ کے رہنما نیسن جوکین گارشیا کو عدالت نے یہ سزا سنائی ہے۔ لا لوز ڈیل منڈو ایک فنڈامینٹلسٹ عیسائی تنظیم ہے جس کی بنیاد 1926 میں رکھی گئی تھی۔ حالیہ برسوں کیلیفورنیا کے بہت سے حصوں میں اس چرچ کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہو رہا ہے جہاں ہسپانوی آبادی بڑی تعداد میں موجود ہے۔