اردو

urdu

ETV Bharat / international

Threat of Cholera Outbreak in Mariupol: یوکرین کے ماریوپول میں ہیضے کی وبا پھیل سکتی ہے، برطانیہ - روس یوکرین جنگ

برطانیہ کی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرین کے ماریوپول میں ہیضے کی وبا پھیلنے کا خدشہ ہے۔ مئی سے مختلف مقامات سے ہیضے کے کیسز درج کیے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل 1995 میں یوکرین میں ہیضے کی شدید وبا پھیلی تھی Threat of cholera outbreak in Mariupol

Cholera outbreak could spread in Ukraine's Mariupol says UK
یوکرین کی ماریوپول میں ہیضے کی وبا پھیل سکتی ہے، برطانیہ

By

Published : Jun 10, 2022, 7:40 PM IST

کیف:برطانیہ نے جمعہ کو یوکرین کے شہر ماریوپول میں ہیضے کی وبا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا، جو روس کے حملے کی زد میں ہے۔ برطانیہ کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹس کی سیریز میں کہا گیا کہ ’کھرسن میں ادویات کی شدید قلت ہے، دوسری جانب ماریوپول میں ہیضے کی وبا پھیلنے کا خدشہ ہے۔ Threat of cholera outbreak in Mariupol مئی سے مختلف مقامات سے ہیضے کے کیسز درج کیے جا رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 1995 میں یوکرین میں ہیضے کی شدید وباء پھیلی تھی اور اس کے بعد سے ہیضے کی ہلکی وبا پھیلی ہے، خاص طور پر بحیرہ ازوف کے ساحلی علاقوں اور ماریوپول سمیت خطے میں۔

سیورو ڈونیسک کے ارد گرد لڑائی جاری ہے اور روسی افواج نے یوکرین کے کئی شہروں پر قبضہ کر لیا ہے تاہم روسی فوج کو ملک کے شمالی اور جنوبی علاقوں پر قبضہ کرنے میں کوئی خاص کامیابی نہیں ملی ہے۔ یہاں تک کہ جن علاقوں پر روسی فوج کا قبضہ ہے، اب روسی فوج کو ان علاقوں میں ضروری خدمات پہنچانے میں پسینہ بہانا پڑ رہا ہے۔ ان علاقوں میں پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔ فون اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details