اردو

urdu

ETV Bharat / international

Nigeria Cholera Cases نائیجیریا میں ہیضے سے مرنے والوں کی تعداد اکیاون ہوئی - نائیجیریا میں ہیضے کے مریض

نائیجیریا میں ہیضے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ اب تک ہیضے سے مرنے والوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔ Cholera death toll rises in Cross River

نائیجیریا میں ہیضے سے مرنے والوں کی تعداد 51 ہوئی
نائیجیریا میں ہیضے سے مرنے والوں کی تعداد 51 ہوئی

By

Published : Dec 20, 2022, 12:53 PM IST

ابوجا: نائجیریا کے جنوبی صوبے کراس ریور میں کم از کم 10 گاؤں میں ہیضہ پھیلنے سے مرنے والوں کی تعداد 20 سے بڑھ کر 51 ہو گئی ہے۔ اتوار اور پیر کے دوران صوبے میں ہیضے کے مزید 31 متاثرین کی موت ہوگئی۔ سب سے زیادہ متاثرہ کراس ریور میں ابی لوکل گورنمنٹ ایریا کے ہیں۔ ایکوریک کمیونٹی کے قبائلی سربراہ برنارڈ ایگبے نے میڈیا کو یہ اطلاع دی۔ ایگبے نے بتایا کہ ہیضے کے چار مریض مقامی اسپتالوں میں تشویشناک حالت میں ہیں۔ مقامی صحت کے حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ ہیضے کی وبا جمعرات کو شروع ہوئی، جس کے بعد حکومت کو متاثرہ دیہاتوں میں انسانی اور مادی وسائل کو تعینات کرنا پڑا تاکہ وائرس کی بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ cholera patients in Nigeria

کراس ریور پرائمری ہیلتھ کیئر ڈیولپمنٹ ایجنسی کے سربراہ جینیٹ ایکپیونگ نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر متاثرہ دیہاتوں میں پروٹوکول پر عمل کیا جاتا تو اموات کم ہو سکتی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اس وباء پر قابو پانے کے اقدام کے طور پر کمیونٹی لیڈروں کے ساتھ رابطہ قائم کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان کی کمیونٹیز ہیضہ اور دیگر متعلقہ بیماریوں کو ختم کرنے کے لیے صفائی کے پروٹوکول پر عمل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details