بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنا اور فروغ دینا دونوں فریقین کے مفاد میں ہونے والا ایک اسٹریٹیجک انتخاب ہے۔ چینی ایجنسی ژنہوا کی خبر کے مطابق شی نے بیجنگ میں اپنے ملک کے دورے پر آنے والے روسی وزیراعظم میخائل میشوستن سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران شی نے کہا کہ چین، روسی عوام کی طرف سے منتخب کردہ ترقی کے راستے پر چلنے کی حمایت کرتا ہے اور کہا کہ چین روس تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں فروغ دینا دونوں ممالک کی طرف سے اپنے عوام کے بنیادی مفادات کے لیے ایک اسٹریٹجک انتخاب ہے۔
سال کے آغاز سے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے دو بار ملاقات کرنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے شی نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک نے حکومتوں، قانون ساز اداروں، سیاسی جماعتوں اور مقامی حکومتوں کی سطح پر ملاقاتیں کرکے مختلف شعبوں میں بار آور عملی تعاون کو فروغ دیا ہے۔