اردو

urdu

ETV Bharat / international

COVID in China چینی ماہر صحت کا دعویٰ، ملک کی اسّی فیصد آبادی کوویڈ سے متاثر ہے - چین میں کورونا سے اموات

چین اس وقت کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے۔ ایک سرکردہ حکومتی سائنسدان نے دعویٰ کیا ہے کہ چین میں 10 میں سے 8 افراد اب کووڈ سے متاثر ہیں۔ بیجنگ سے موصولہ اطلاع کے مطابق 13 سے 19 جنوری کے دوران کورونا سے تقریباً 13 ہزار اموات ریکارڈ کی گئی ہے۔

Chinese health expert claims 80 pc of people infected with COVID-19 in country: Report
چینی ماہر صحت کا دعویٰ، ملک کی اسّی فیصد آبادی کوویڈ سے متاثر ہے

By

Published : Jan 22, 2023, 9:29 PM IST

بیجنگ: چین کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے چیف ایپیڈیمولوجسٹ وو جونیاو نے کہا کہ وبائی مرض کی لہر پہلے ہی 1.4 بلین آبادی والے ملک میں تقریباً 80 فیصد آبادی کو متاثر کر چکی ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ ان خدشات کے درمیان کیا کہ نئے قمری سال کی تعطیلات کے دوران سفری بھیڑ کی وجہ سے یہ وائرس دیہی علاقوں میں پھیل سکتا ہے اور انفیکشن کی دوسری لہر کا سبب بن سکتا ہے۔

وبائی امراض کے ماہر وو جونیاو نے سوشل میڈیا کے ذریعے کہا کہ اس کا امکان نہیں ہے کیونکہ زیادہ تر لوگ وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ وو نے کہا کہ آنے والے دو سے تین مہینوں میں کووڈ کے بڑے پیمانے پر دوبارہ سر اٹھانے یا ملک بھر میں انفیکشن کی دوسری لہر کا امکان بہت کم ہے۔ چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ نئے قمری سال کے موقع پر 26 ملین سے زیادہ مسافروں نے سفر کیے۔ یہ وبائی بیماری سے پہلے 2019 میں ایک ہی دن مسافروں کی صرف نصف تعداد ہے، لیکن 2022 کے مقابلے میں 50.8 فیصد زیادہ ہے۔

سی سی ٹی وی نے مزید اطلاع دی ہے کہ نئے قمری سال کے آغاز سے ایک دن پہلے 4.1 ملین سے زیادہ لوگوں نے ٹرین اور 756,000 ہوائی سفر کے ذریعے چھٹیاں منانے کے لیے سفر کیا۔ ملک کے روڈ ٹرانسپورٹ سسٹم نے ایک ہی دن میں 20 ملین سے زیادہ مسافروں کے سفر کو ریکارڈ کیا، جو 2022 کے مقابلے میں 55.1 فیصد زیادہ ہے۔

سی این این کی خبر کے مطابق، پیکنگ یونیورسٹی کے نیشنل سکول آف ڈویلپمنٹ کی ابتدائی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ 11 جنوری تک 900 ملین سے زیادہ افراد، یا چینی آبادی کا 64 فیصد، ممکنہ طور پر کووڈ سے متاثر تھے۔تحقیق کے مطابق دسمبر کے آخر تک ملک میں ہر جگہ انفیکشن اپنے عروج پر تھا۔حکام کے مطابق، ہسپتالوں میں کووڈ کے مریضوں کی تعداد بھی عروج پر ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، چین کی جانب سے اپنی صفر کووِڈ پالیسیوں کو اچانک ختم کرنے کے بعد 8 دسمبر سے 12 جنوری کے درمیان چینی ہسپتالوں میں تقریباً 60,000 افراد ہلاک ہوئے۔

بیجنگ سے موصولہ اطلاع کے مطابق 13 سے 19 جنوری کے دوران کورونا سے تقریباً 13 ہزار اموات ہوئیں۔ چینی حکام کی جانب سے بتائی گئی اموات میں گھر پر ہونے والی اموات شامل نہیں ہیں۔ ماہرین پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ چین میں کورونا وائرس کی لہر عروج پر ہے۔چین میں 8 سے 12 جنوری کے دوران کورونا وائرس سے اسپتالوں میں تقریباً 60 ہزار اموات ہونے کا انکشاف کیا جاچکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details