اردو

urdu

ETV Bharat / international

China Cargo Ship Stuck چین کا مال بردار جہاز جاپان کے دو جزیروں کے درمیان پھنسا

چین کا مال بردار جہاز جاپان کے اوکیناوا پریفیکچر میں ایشیگاکی اور کوہاما جزائر کے درمیان پھنس گیا ہے۔ جہاز میں پھنسے ہوئے عملے کے 19 ارکان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکال لیا گیا۔ China Cargo Ship Stuck in Japanese islands

چین کا مال بردارجہاز جاپان کے دو جزیروں کے درمیان پھنسا
چین کا مال بردارجہاز جاپان کے دو جزیروں کے درمیان پھنسا

By

Published : Jan 24, 2023, 2:26 PM IST

بیجنگ: چین کا مال بردار جہاز شن ہائیجو-2 جاپان کے اوکیناوا پریفیکچر میں ایشیگاکی اور کوہاما جزائر کے درمیان پھنس گیا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے منگل کو ملک کے کوسٹ گارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ معلومات دی۔ این ایچ کے نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے کے قریب سگنل موصول ہوا کہ چینی مال بردار جہاز طوفانی ہواؤں کے باعث جاپان کے دو جزیروں کے درمیان پھنس گیا ہے، جس کے بعد اس جہاز میں پھنسے ہوئے عملے کے 19 ارکان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکال لیا گیا۔ کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا وہاں اب بھی تیز لہریں اور طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔ میڈیا نے بتایا کہ ماہرین نے جہاز کے ڈوبنے کے امکان کو رد نہیں کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details