بیجنگ: چینی نژاد کینیڈین گلوکار کرس وو کو عصمت دری کے الزام میں 13 سال قید اور ملک بدری کی سزا سنائی گئی ہے، سرکاری میڈیا آؤٹ لیٹ گلوبل ٹائمز نے جمعہ کو رپورٹ کیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق چین کی ایک عدالت نے کہا کہ کرس کو سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔ کرس وو کو پہلی بار گزشتہ سال جولائی میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا، جب ایک 19 سالہ طالبہ نے اس کے ساتھ ڈیٹ پر عصمت دری کا الزام لگایا تھا وہ طالبہ اس وقت سترہ سال کی تھی۔ کرس وو نے اس الزامات کی تردید کی ہے۔ Chinese Canadian singer jailed
Chinese Canadian singer jailed چینی نژاد کینیڈین گلوکار کو عصمت دری کے جرم میں تیرہ سال قید کی سزا - چینی نژاد کینیڈین گلوکار کرس وو
چین کی ایک عدالت نے چینی نژاد کینیڈین گلوکار کرس وو کو عصمت دری کے الزام میں 13 سال قید اور ملک بدری کی سزا سنائی ہے اور کہا ہے کہ کرس کو سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔Chinese Canadian singer jailed
امریکی میگزین ورائٹی کے مطابق چین میں عصمت دری کے جرم میں عام طور پر تین سے دس سال تک قید کی سزا ہوتی ہے۔ تاہم، خاص طور پر سنگین مقدمات میں سزا عمر قید یا سزائے موت تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ چین میں پیدا ہونے والے کرس وو کینیڈین شہری ہیں لیکن پھر بھی ان پر چین کے قانون کے مطابق مقدمہ چلایا گیا۔ کرس وو، جسے چینی زبان میں وویفان کے نام سے جانا جاتا ہے، کرس وو کا بچپن چین کے گوانگزو اور برٹش کولمبیا کے وینکوور میں گزرا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے بچوں کے برے رویے کے لیے والدین کو سزا دینے کے لیے قانون بنایا