اردو

urdu

ETV Bharat / international

china warns US چینی فوج پر غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے امریکہ گریز کرے

چین کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے مطابق تمام ممالک کے فضائی حدود پر عمل پیرا ہے اور سمندری راستوں کی حفاظت کا دفاع کرتا ہے۔ جبکہ امریکہ اس کے برعکس دنیا بھر میں زبردستی، جنگ، بائیکاٹ کرنے والے دھڑوں کی تلاش اور ٹکراؤ کے لیے اپنی تسلط پسند عسکری قوت کا فائدہ اٹھاتا ہے جو عالمی امن و استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 17, 2023, 4:02 PM IST

بیجنگ: چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر چینی فوج کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ تبصرہ کرنا بند کرے۔ چین کے دفاعی ترجمان کرنل تان کیفئی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان تان کیفئی نے کہا کہ ان کی فوج فضائی اور سمندری حدود میں غیر ملکی فوجی قوتوں کے ساتھ قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹ رہی ہے اور عالمی امن کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔ چینی دفاعی ترجمان نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کل یہ باتیں کہیں، جس میں چینی افواج کے بارے میں حال ہی میں امریکی محکمہ دفاع نے غیر ذمہ دارانہ تبصرہ کیا تھا۔

ترجمان نے ژنہوا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ چین بین الاقوامی قانون کے مطابق تمام ممالک کی جانب سے نیویگیشن اور اوور فلائٹ کی آزادی پر سختی سے عمل کرتا ہے اور سمندری راستوں کی حفاظت کا دفاع کرتا ہے۔ کرنل تان نے کہا کہ اس کے برعکس امریکہ دنیا بھر میں زبردستی، لاک ڈاؤن، جنگ، بائیکاٹ کرنے والے دھڑوں کی تلاش اور ٹکراؤ کے لئے اپنی تسلط پسند عسکری قوت کا فائدہ اٹھاتا ہے جو عالمی امن و استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ چینی فوج اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر مضبوطی سے عمل کرنے، اپنے بین الاقوامی فرائض اور ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کی تعمیر کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کے لیے دوسرے ممالک کی فوجی قوتوں کے ساتھ ہاتھ ملانے کے لئے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details