بیجنگ: چین نے امریکہ کو انتباہ China Warns US دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی تو چین اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کرے گا۔ چین کے مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر یانگ جیچی نے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ فون کال کے دوران یہ بات کہی۔
چین کی وزارت خارجہ نے مسٹر وانگ کے حوالے سے کہا’’ چین اپنی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدام کرے گا اور جو ہم نے کہا ہے اسے کر کے دکھائیں گے ‘‘ ۔ وانگ کے مطابق امریکہ نے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے اور اس کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے مسلسل غلط اقدامات اور بیانات کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: