اردو

urdu

ETV Bharat / international

China on Palestine issue چین عالمی برادری کے ساتھ مسئلہ فلسطین کا مستقل حل چاہتا ہے - China Palestine Relations

چینی وزارت خارجہ کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین مسئلہ فلسطین کے جلد، جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کو فروغ دینے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنے کے لیے تیار ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jun 11, 2023, 9:38 PM IST

بیجنگ: فلسطینی صدر محمود عباس چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 13 سے 16 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وان پن نے 9 جون کو بیجنگ میں منعقدہ ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ صدر عباس چینی عوام کے پرانے دوست اور اچھے دوست ہیں۔ وہ اس سال چین کی طرف سے میزبانی کرنے والے پہلے عرب سربراہ مملکت ہیں جو چین فلسطین دوستانہ تعلقات کی اعلیٰ سطح کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں دونوں ممالک کے صدور کی نگرانی میں چین فلسطین تعلقات نے ترقی کی مضبوط رفتار کو برقرار رکھا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مضبوط ہے، اور دونوں عوام کے درمیان دوستی بدستور گہری ہوتی جا رہی ہے۔چین دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان روایتی دوستانہ تعلقات کو نئی سطح پر لانے کے لیے فلسطین کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وانگ وان پن نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین مسئلہ فلسطین کے جلد، جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کو فروغ دینے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنے کے لیے تیار ہے۔ قابل ذکر ہے کہ چین کی ہی سافرتی کوششوں کے نتیجے میں کئی برس کے اختلاف اور باہمی کشیدگی کے باجود 10 مارچ کو مشرق وسطیٰ کے 2 اہم ممالک ایران اور سعودی عرب نے چین میں حیرت انگیز مفاہمت کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details