چین کے وزیر دفاع جنرل وی فینگے Chinese defence minister Wei Fenghe نے کہا کہ چین اور بھارت ہمسائے ہیں اور اچھے تعلقات برقرار رکھنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور دونوں ملک لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر امن کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ سنگاپور میں شنگری لا ڈائیلاگ Shangri-La Dialogue سے خطاب کرتے ہوئے، وی نے جنوبی بحیرہ چین سمیت علاقائی تنازعات کو حل کرنے کے لیے پرامن طریقوں پر بھی زور دیا۔China India Conflicts
انہوں نے کہا کہ "چین اور بھارت پڑوسی ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنا دونوں ممالک کے مفادات کے لیے ہے اور اسی لیے ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ بھارت کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ تنازع کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، "ہم نے بھارتیوں کے ساتھ کمانڈر کی سطح پر 15 دور کی بات چیت کی ہے اور ہم خطے میں امن کے قیام کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔"
وی فینگے ایک امریکی تھنک ٹینک بروکنگز انسٹی ٹیوشن میں دی انڈیا پروجیکٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر تنوی مدن کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ مدن نے وزیر سے اس بات کی وضاحت کرنے کو کہا تھا کہ کیوں دو سال قبل پیپلز لبریشن آرمی (PLA) نے بھارت کے ساتھ LAC کے ساتھ کئی مقامات پر جمود کو تبدیل کرنے کے لیے یکطرفہ اقدامات کیے تھے، جس کے نتیجے میں 45 برسوں میں پہلی بار فوجی تنازعہ ہوا تھا۔ مدن کے مطابق یہ اقدامات ان معاہدوں کی خلاف ورزی ہے جو بھارت اور چین نے 25 برسوں میں انتہائی محتاط مذاکرات کے ذریعے حاصل کیے تھے۔
واضح رہے کہ مشرقی لداخ میں 5 مئی 2020 سے بھارت اور چین کے فوجیوں کے درمیان سخت سرحدی تعطل ہے، جب پینگونگ جھیل کے علاقے میں دونوں فریقوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ چین بھارت کے سرحدی علاقوں میں دوسرے بنیادی ڈھانچے جیسے پل اور سڑکیں اور رہائشی یونٹ بھی بنا رہا ہے۔ لداخ کے تعطل کو حل کرنے کے لیے بھارت اور چین نے اب تک 15 دور فوجی مذاکرات کیے ہیں۔ بات چیت کے نتیجے میں دونوں فریقوں نے گزشتہ سال پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کنارے اور گوگرا کے علاقے سے اپنی افواج واپس بلا لیں۔
یہ بھی پڑھیں: