اردو

urdu

ETV Bharat / international

Military Exercises near Taiwan: چین نے تائیوان کے قریب فوجی مشقیں شروع کیں - تائیوان کے قریب چینی فوجی مشقیں شروع

تائیوان کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن کے تبصرے کے جواب میں چین نے تائیوان کے قریب فوجی مشقیں شروع کردی ہیں۔ Military Exercises near Taiwan جو بائیڈن نے کہا تھا کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکہ فوجی طریقے سے اس کا دفاع کرے گا۔

China holds military exercises near Taiwan
چین نے تائیوان کے قریب فوجی مشقیں شروع کیں

By

Published : May 25, 2022, 8:24 PM IST

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ کواڈ گروپ کے اجلاس میں تائیوان پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکہ ضرور مداخلت کرے گا۔ صدر کے اس بیان کا بالواسطہ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چین نے تائیوان کے قریب فوجی مشقین شروع کر دی ہے۔ Military Exercises near Taiwan چین نے بائیڈن کے تبصروں پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں چینی عوام کے پختہ عزم، پختہ ارادے اور مضبوط صلاحیت کو کسی کو کم نہیں سمجھنا چاہیے۔" وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ 'چین کے پاس سمجھوتہ یا رعایت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

سی جی ٹی این نے پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے پانچ تھیٹر کمانڈوز میں سے ایک ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان سینئر کرنل شی یی کے حوالے سے بتایا کہ پی ایل اے کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے ارد گرد کے پانیوں اور فضائی حدود میں مشترکہ فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔ جو امریکہ کو دی گئی ایک طرح سے وارننگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ "تائیوان چین کا ہی حصہ ہے اور پی ایل اے کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ قومی خودمختاری اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details