اردو

urdu

ETV Bharat / international

Ukraine Today Taiwan Tomorrow یوکرین آج، تائیوان کل جیسے بیانات سے چین برہم - یوکرین آج تائیوان کل جیسے بیانات سے چین برہم

چین کے وزیر خارجہ نے تمام متعلقہ ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ یوکرین تنازعہ پر چین پر الزام اور ذمہ داری ڈالنا بند کریں اور یوکرین آج، تائیوان کل جیسے بیانات دینے سے گریز کریں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 21, 2023, 10:19 PM IST

بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ کن گانگ نے منگل کو تمام متعلقہ ممالک سے یوکرین تنازعہ کو بھڑکانے، بیجنگ پر الزام تراشی اور یوکرین آج، تائیوان کل جیسے بیانات پر روک لگانے کی اپیل کی۔ گانگ نے چین کے عالمی سلامتی اقدام کی اشاعت کے موقع پر ایک بریفنگ میں بتایا کہ ہم صلح کو فروغ دینے اور بات چیت کو جاری رکھیں گے اور یوکرین بحران کے سیاسی حل کے لیے چین کے علم کا اشتراک، بین االقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے نیز تمام فریقین کے خدشات کو دور کرتے ہوئے عام سلامتی حاصل کریں گے۔

وہیں تائیوان کے صدر تسائی انگ وین نے منگل کو کہا کہ تائیوان اور امریکہ اپنے فوجی تعلقات کا فروغ جاری رکھیں گے اور کئی عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کئی شراکت داروں کے ساتھ تعاون بڑھانے کا بھی منصوبہ ہے۔ تائی پے میں امریکی کانگریس کے ارکان کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران تسائی نے کہا کہ تائیوان اور امریکہ فوجی تعلقات کو مضبوط کرنا جاری رکھیں گے۔ تائیوان آمرانہ توسیع پسندی اور آب و ہوا کی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ اور دیگر جمہوری شراکت داروں کے ساتھ زیادہ فعال تعاون کرے گا۔ گزشتہ ہفتے، تائیوان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ کیلیفورنیا کے نمائندے رو کھنہ کی قیادت میں امریکی ایوان نمائندگان کا ایک وفد پانچ روزہ دورے پر تائی پے پہنچا اور ایم پی کی دو طرفہ سلامتی، تجارت اور اقتصادی تعاون کے امور ک پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے جزیرے کے افسران سے ملاقات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ تائیوان 1949 سے سرزمین چین سے آزادانہ طور پر حکومت کر رہا ہے۔ چین تائیوان کو اپنے صوبے کے طور پر دیکھتا ہے، جبکہ تائیوان اپنی منتخب حکومت کے ساتھ ایک آزاد خطہ ہے۔ تائیوان کا کہنا ہے کہ وہ ایک خود مختار ملک ہے لیکن آزادی کا اعلان کرنے سے گریز کرتا ہے۔ تائی پے کے ساتھ غیر ملکی ریاستوں کے کسی بھی سرکاری رابطے کی مخالفت کرتا ہے اور جزیرے پر چینی خودمختاری کو ناقابل تردید سمجھتا ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details