چینگدو: چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان کے لوڈنگ کاؤنٹی میں پیر کو آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 86 ہو گئی جب کہ 35 لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں۔ مقامی حکام نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ریلیف اور ریسکیو ہیڈ کوارٹرز نے بتایا کہ جمعرات دو پہر تک، گنجی تبتی آٹونومس پریفیکچر میں 50 اور یاآن شہر میں 36 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ china earthquake total death toll
چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق، پیر کی رات 12.52 بجے گنجی کے لوڈنگ کاؤنٹی میں زلزلہ آیا۔ زلزلے سے بڑے پیمانے پر جان و مال کا نقصان ہوا۔ چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز چینگدو سے 226 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ایک دور افتادہ پہاڑی علاقہ کے لوڈنگ شہر میں تھا۔