بیجنگ:امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد امریکہ اور چین کے درمیان جاری کشیدگی اور الزامات کے درمیان چین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس یوکرین جنگ کا اصل ذمہ دار امریکہ ہی ہے۔
روس میں چینی سفیر نے امریکہ کو روس یوکرین جنگ کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ واشنگٹن پوری طرح ماسکو کو کچلنا چاہتا ہے۔ سفیر ژانگ ہنہوئی نے کہا کہ امریکہ نے نیٹو کے دفاعی اتحاد کی بار بار توسیع اور ماسکو کے بجائے یوکرین کو یورپی یونین کے ساتھ منسلک کرنے کی کوشش کرنے والی قوتوں کی حمایت کے ساتھ روس کو ایک کونے میں ڈال دیا ہے۔