بیجنگ: چین تائیوان کو محاصرے میں لیکر سمندروں میں بڑے پیمانے پر پانچ روزہ فوجی مشقیں شروع کردی ہیں۔ China Military Drills Near Taiwan تائیوان کے اطراف میں اتنے بڑے پیمانے کی فوجی مشقیں پہلی بار ہو رہی ہے۔ چین کے فوجی مشق کی وجہ سے تائیوان نے ایئر لائن کی پروازیں منسوخ کر دیں۔ چائنہ ٹائمز اخبار کے مطابق، جمعرات کو تائیوان جانے اور آنے والی کم از کم 40 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اس نے دارالحکومت، تائی پے کے تائیون ہوائی اڈے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ منسوخی کا تعلق فوجی مشقوں کی وجہ سے کیا یہ ضروری نہیں ہے۔China Taiwan Tension
وہیں تائیوان کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے تائیوان کے قریب سمندر میں کئی ’بیلسٹک میزائل‘ بھی فائر کیے ہیں۔ تائیوان نے اسے علاقائی امن کو خطرے میں ڈالنے والا اقدام قرار دیا ہے۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی (PLA) نے بھی میزائل داغے جانے کی تصدیق کی ہے۔ چین کی فوجی مشقوں کو لیکر یوروپی یونین سمیت جی سیون اور آسیان کے وزرائے خارجہ نے اس کی سخت مذمت کی ہے۔ اور کہا کہ اس کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ اور خطے میں عدم استحکام پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔
دراصل امریکی پارلیمنٹ کی اسپیکر نینسی پیلوسی تائیوان کے ایک مختصر لیکن متنازعہ دورے کے بعد بدھ کو یہاں سے روانہ ہوگئیں۔ اس سے قبل چین نے پیلوسی کو تائیوان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ چین نے جمعرات سے تائیوان کے آس پاس کے سمندروں میں پانچ روزہ فوجی مشقوں کا اعلان کیا تھا۔ چین نے کہا ہے کہ یہ مشق دنیا کے چند مصروف ترین آبی گزرگاہوں پر ہوگی اور اس میں "طویل فاصلے تک گولہ بارود کی شوٹنگ" شامل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:
China Taiwan Tensions: تائیوان نے چین کی فوجی مشق کو اپنی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا