اردو

urdu

ETV Bharat / international

Taiwan Defense Ministry چین نے تائیوان کے پاس آٹھ بحری جہاز اور 23 طیارے تعینات کر دیے ہیں - چین نے تائیوان کے پاس آٹھ بحری جہز تعینات کیے

تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ 'آٹھ پی ایل اے این بحری جہاز اور 23 پی ایل اے (پیپلز لبریشن آرمی) کے طیارے آج شام 5 بجے (28 اگست 2022) ہمارے آس پاس دیکھے گئے۔ Taiwanese Defense Ministry

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 28, 2022, 8:48 PM IST

Updated : Aug 28, 2022, 9:14 PM IST

تائی پے: تائیوان نے کہا ہے کہ تائیوان کے قریب پیپلز لبریشن آرمی نیوی (پی ایل اے این) کے 8 جہازوں کے ساتھ ساتھ 23 طیاروں کو تائیوان کے آس پاس دیکھا گیا ہے۔Taiwanese Defense Ministry

تائیوان کی وزارت دفاع نے اتوار کو کہاکہ 'آٹھ پی ایل اے این بحری جہاز اور 23 پی ایل اے (پیپلز لبریشن آرمی) کے طیارے آج شام 5 بجے (28 اگست 2022) ہمارے آس پاس میں دیکھے گئے۔ ملک کی مسلح افواج صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور انہوں نے سی اے پی (کمبیٹ ایئرپٹرول) میں ہوائی جہاز، بحری جہازوں اور زمین پر مبنی میزائل سسٹم کے ذریعے ان سرگرمیوں کا جواب دیا ہے۔

وزارت کے مطابق 10 طیاروں نے آبنائے تائیوان کی مبینہ 'مڈ لائن' کو عبور کیا تھا، جو تائیوان اور چین کے درمیان غیر رسمی سمندری حدود ہے۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ 'شناخت شدہ طیاروں میں سے 10 نے آبنائے تائیوان کی مڈلائن کے مشرقی حصے پر پرواز کی۔ تائیوان چینی نیشنلسٹ پارٹی (کومینتانگ) کا مضبوط گڑھ بننے کے بعد چین سے الگ ہو گیا، جسے 1949 میں خانہ جنگی میں کمیونسٹ پارٹی نے شکست دی تھی۔ چین اور تائیوان نے 1980 کی دہائی کے آخر میں تجارتی اور غیر رسمی رابطے دوبارہ شروع کیے۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس (پارلیمنٹ) ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے 2-3 اگست کو تائیوان کے دورے کے بعد تائیوان کے ارد گرد حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ اس دورے کے بعد 14 اگست کو امریکی سینیٹر ایڈورڈ جے مارکی کی قیادت میں ایک اور امریکی وفد اور 21 اگست کو امریکی ریاست انڈیانا کے گورنر ایرک ہولکمب کے دورے کے بعد چین نے تائیوان کے قریب فوجی مشقیں شروع کیں۔

یہ بھی پڑھیں: China on Taiwan چین نے کہا بیرونی طاقتوں پر انحصار کرنے سے تائیوان کے علیحدگی پسندوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا

یو این آئی

Last Updated : Aug 28, 2022, 9:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details