بیجنگ: چین نے اتوار کو امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ ایشیا - بحرالکاہل Asia Pacific خطے کے ملکوں کو بیجنگ کے خلاف کرنے کے لئے ان کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ خلیج ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق نے چین کے وزیر دفاع وی پھینگھے Chinese defence minister Wei Fenghe نے کہا کہ امریکہ، ہند- بحرالکاہل میں اقوام متحدہ کے ساتھ کثیرالجہتی شراکت داری کی آڑ میں اپنے مفادات کو آگے بڑھا رہا ہے۔ امریکہ دفاعی سکریٹری لائڈ آسٹن کے اس خطے میں کثیرالجہتی تعاون کی اپیل کا حوالہ دیتے ہوئے پھینگھے نے اسے چین کو حاشیے پر ڈالنے کی کوشش بتایا۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو کثیرالجہتی کی آڑ میں اپنی خواہش دوسروں پر نہیں تھوپنی چاہئے یا دوسروں کو دھمکانا نہیں چاہئے۔ یہ حکمت عملی ہمارے علاقے کے ملکوں کی حمایت ہتھیانے اور ایک مخصوص ملک کو نشانہ بنانے کے لئے آزاد اور کھلے ہند بحرالکاہل کے نام پر ایک خاص چھوٹا گروپ بنانے کی کوشش ہے۔ یہ دوسروں کو روکنے اور انہیں گھیرنے کے لئے لڑائی اور ٹکراؤ پیدا کرنے کی حکمت عملی ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: