بیجنگ: چین کی وزارت دفاع نے کہا کہ تائیوان انتظامیہ کو فیصلہ کرنا ہے کہ کیا صحیح ہے اور اسے جانا کہاں ہے۔ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان ٹین کیفیئی نے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا، "اس وقت کراس اسٹریٹ کے تعلقات کو لے کر ایک بارپھر مستقبل کے لئے دو متبادل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور تائیوان کے حکام کو صحیح انتخاب کرنا چاہیے کہ اسے جانا کہاں ہے۔"Chania Taiwan Tension
چینی فوج کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے بدھ کو کہا کہ اس نے تائیوان کے قریب فوجی مشقوں کے تحت طے شدہ کاموں کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ چین کے ٹیبلائیڈ گلوبل ٹائمز کے مطابق، فوجی ماہرین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس مشق کو جاری رکھا جائے گا اور یہ تب تک نہیں رکے گی جب تک تائیوان چین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار نہیں کرتا۔