لندن: برطانیہ کے شہر برمنگھم میں دھماکے Birmingham Explosion میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ اتوار کی رات تقریباً 8 بج کر 40 منٹ میں ہوا جب دھماکے سے ایک مکان مکمل طور پر تباہ اور تین دیگر کو کافی نقصان پہنچا۔ برمنگھم پولیس نے اتوار کو دیر گئے سوشل میڈیا پر کہا ’’ڈیول وچ روڈ، کنگ اسٹینڈنگ، برمنگھم میں ایک گھر میں ہونے والے دھماکے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔ ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے جب کہ کچھ دیگر مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ Casualties reported in Birmingham Explosion
ویسٹ مڈلینڈز فائر سروس کے حکام نے ایک بیان میں کہا کہ ’’فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر موجود ہے اور امدادی کام میں مصروف ہے۔ فائر سروس کے عملے کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے پہلے ایک شخص کو بچا لیا گیا اور شدید زخمیوں کو ویسٹ مڈلینڈز کی ایمبولینس کے ذریعے کوئین الزبتھ اسپتال لے جایا گیا۔ معمولی زخمی ہونے والے دیگر چار افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔