اردو

urdu

ETV Bharat / international

Bangladesh Accident: بنگلہ دیش میں سڑک حادثے پر چینی کنٹریکٹر کے خلاف معاملہ درج - بنگلہ دیش میں سڑک حادثے پر چینی کنٹریکٹر کے خلاف معاملہ درج

بنگلہ دیش پولیس نے سڑک حادثے پرچینی کنٹریکٹر اور کرین آپریٹر کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ پیر کو اترا علاقے کے جسیم الدین روڈ پر اس وقت پیش آیا جب بس ریپڈ ٹرانزٹ -3 ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام جاری تھا۔ Bangladesh Accident

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 16, 2022, 8:37 PM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش پولیس نے چینی کنٹریکٹر اور کرین آپریٹر کے خلاف ایک سڑک حادثے میں پانچ کار سواروں کی موت کے سلسلے میں معاملہ درج کیا ہے جس میں دو دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولس ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔Bangladesh Accident

پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ پیر کو اترا علاقے کے جسیم الدین روڈ پر اس وقت پیش آیا جب بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) -3 ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام جاری تھا۔ اس دوران کرین ایک بڑے گارڈر کو مخصوص جگہ پر لے جاتے ہوئے بے قابو ہو گئی۔ جس میں گارڈر کار پر گرا اور اس میں سوار پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دو زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ سڑک کے کام کے دوران گاڑیوں کی غیر منظم نقل و حرکت کی وجہ سے پیش آیا۔

چائنا گیزوبا (گروپ) کارپوریشن (سی جی جی سی) اس پروجیکٹ کا ٹھیکیدار ہے۔ کمپنی کے خلاف لاپرواہی سے موت اور دوسروں کی جان و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور پلوں کی وزارت نے حادثے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی انکوائری پینل تشکیل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details