اردو

urdu

ETV Bharat / international

Car Accident in Texas ٹیکساس میں کار نے راہگیروں کو ماری ٹکر، سات ہلاک - براؤنسویل میں سڑک حادثہ

امریکی ریاست ٹیکساس میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں سات لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ ٹیکساس کے شہر براؤنسویل میں ایک کار کے پیدل چلنے والوں کو کچل دینے سے پیش آیا۔ Car Hits Crowd in Texas

ٹیکساس میں کار نے راہگیروں کو ماری ٹکر، سات ہلاک
ٹیکساس میں کار نے راہگیروں کو ماری ٹکر، سات ہلاک

By

Published : May 8, 2023, 9:26 AM IST

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر براؤنسویل میں ایک کار نے پیدل چلنے والوں کو کچل دیا، جس کے سبب سات افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ اے بی سی نیوز چینل نے پولیس کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ اتوار کی صبح 8:30 بجے پیش آیا جس میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ براڈکاسٹر نے براؤنسویل پولیس ڈیپارٹمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چھ افراد کو شدید اور معمولی زخموں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ براؤنسویل فائر ڈپارٹمنٹ نے بعد میں سوشل میڈیا پر بتایا کہ زخمیوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے، ایک شخص کو قریبی قصبے ہارلنگن میں واقع ویلی بیپٹسٹ میڈیکل سینٹر لے جایا گیا ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ سات افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

سی این این کے مطابق، کار سرحدی شہر میں ایک تارکین وطن کی پناہ گاہ کے باہر لوگوں کے ایک گروپ پر چڑھ گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ مبینہ طور پر تارکین وطن ہیں۔ براڈکاسٹر نے کہا کہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مبینہ ڈرائیور کی ہسپتال میں چوبیس گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے اور اس کا منشیات اور الکحل کے لیے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹیکساس میں ایک شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعات میں نو افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ سات دیگر زخإی ہوئے تھے جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details