اردو

urdu

ETV Bharat / international

Canada wildfires کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، مدد کے لیے فوج طلب

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت شہریوں کے انخلا کے لیے فوج بھیج رہی ہے۔ تیزی سے پھیلنے والی آگ کے باعث حکومت نے 35 ہزار افراد کے انخلا کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، مغربی صوبہ برٹش کولمبیا جنگل سے پھیلنے والے آگ کے شعلوں سے نمٹ رہا ہے۔

Canada wildfires
کینیڈا برٹش کولمبیا کے جنگلات میں آگ بے قابو، مدد کے لیے فوج طلب

By

Published : Aug 21, 2023, 10:55 PM IST

کینیڈا میں برٹش کولمبیا کے جنگلات میں آگ کی شدت میں اضافے کے باعث فوج کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کے روز وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت شہریوں کے انخلا کے لیے فوج بھیج رہی ہے۔ تیزی سے پھیلنے والی آگ کے باعث حکومت نے 35 ہزار افراد کے انخلا کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، مغربی صوبہ برٹش کولمبیا جنگل سے پھیلنے والے آگ کے شعلوں سے نمٹ رہا ہے۔

ڈرون آپریٹرز اور آگ کی تصاویر لینے والے دیگر افراد پر زور دیا گیا ہے کہ وہ امدادی کارکنوں سے فاصلہ رکھیں، جبکہ برٹش کولمبیا نے صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرکے غیر ضروری سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ویسٹ کیلوینا کے فائر چیف جسٹس جیسن بولنڈ نے امید دلاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں گزشتہ چار دنوں میں آگ پر قابو پانے کے بعد کچھ امید نظر آئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے پانی کا استعمال کر رہے ہیں، جس نے ایک لاکھ 50 ہزار کی آبادی والے شہر کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کینیڈا میں جنگل سے آگ لگنے کے واقعات عام نہیں لیکن کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اس کی ذمہ دار ہے۔ بدترین آگ نے وسائل کو ختم کردیا ہے، جس کے باعث وفاقی حکومت کی مدد کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کی بھی مدد حاصل کی جارہی ہے۔ آگ کی شدت کے باعث چار فائر فائٹرز جھلس کر ہلاک ہوچکے ہیں، تقریبا ایک لاکھ 40 ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے، جبکہ دھوئیں کے بادل امریکہ کے مشرقی ساحل تک پھیل چکے ہیں۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details