رملہ: کویت نے سلامتی کونسل اور عالمی برداری سے اسرائیل کے زیر قبضہ جنین شہر میں جاری حملوں کو رکوانے کے لیے حرکت میں آنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کویتی امور خارجہ نے اسرائیل کی طرف سے جینن شہر میں جاری حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل اور عالمی برداری سے اقدامات لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا شہر اور جینن کے مہاجر کیمپ پر حملوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ ان حملوں میں اب تک گیارہ فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔
اردن کے نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اور بیرون ملک مقیم اردنی باشندوں کے امور کے وزیر ایمن صفادی نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کے حملے فوری طور پر بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایمن صفادی نے ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ حقان فیدان کے ساتھ دارالحکومت انقرہ میں وزارت میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صفادی نے کہا کہ انہوں نے علاقائی مسائل اور مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین میں اسرائیلی فوج کے محاصرے اور حملوں پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کیے جانے والے حملے فوری طور پر بند کیے جانے چاہیے اور ہم عالمی برادری اس معاملے پر فوری فیصلہ کرنے اور کشیدگی اور تشدد روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔