ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / international

Jaishankar on Buying Russia Oil روس سے تیل خریدنا بھارت کے لیے فائدے کا سودا، جے شنکر - جے شنکر کا ماسکو دورہ

ایس جے شنکر نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران روس سے تیل کی درآمد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'روس سے تیل خریدنا بھارت کے لیے فائدہ مند ہے اور وہ اسے جاری رکھنا چاہیں گے۔' India Buying Russia Oil

روس سے تیل خریدنا بھارت کے لیے فائدے کا سودا، جے شنکر
روس سے تیل خریدنا بھارت کے لیے فائدے کا سودا، جے شنکر
author img

By

Published : Nov 9, 2022, 11:35 AM IST

ماسکو: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ ماسکو سے تیل خریدنا بھارت کے لئے فائدہ مند ہے اور وہ اسے جاری رکھنا چاہیں گے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے یہ بات روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران روس سے تیل کی درآمد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔ وزیر خارجہ نے توانائی کے بازار پر دباؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ’’تیل اور گیس کے دنیا کے تیسرے سب سے بڑے صارف کے طور پر، بغیر کسی اعلیٰ سطح کی آمدنی کے ایک صارف کی حیثیت سے ہماری بنیادی ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہندوستانی صارفین کے پاس بین الاقوامی منڈیوں میں سب سے زیادہ فائدہ مند شرائط تک سب سے اچھی رسائی ہو۔ Jaishankar on Buying Russia oil

انہوں نے کہا ’’اس سلسلے میں کافی ایمانداری سے کہا جائے تو ہندوستان اور روس کے تعلقات نے ہمارے فائدے کے لیے کام کیا ہے۔ لہذا اگر یہ میرے فائدے کے لئے کام کرتا ہے، تو میں اسے جاری رکھنا چاہتا ہوں‘‘۔ جب کہ ہندوستان نے یوکرین تنازعہ پر بات چیت اور سفارت کاری کی طرف واپسی کی وکالت کرتے ہوئے اپنا موقف برقرار رکھا، روسی وزیر خارجہ لاوروف نے کہا کہ ہندوستان اور روس تاریخی رشتوں سے متحد ہیں جن کی خصوصیت باہمی احترام، خود مختاری ’’جغرافیائی سیاسی صورتحال اتار چڑھاو کے خلاف مزاحمت کی خصوصیت ہے‘‘۔

لاوروف نے دو طرفہ تجارت کی ’’مثبت حرکت پذیری‘‘ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دونوں ممالک جلد ہی 30 بلین امریکی ڈالر کا سالانہ تجارتی کاروبار حاصل کریں گے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا “ستمبر 2022 تک، پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں، تجارتی ٹرن اوور میں 133 فیصد اضافہ ہوا، جو تقریباً 17 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا۔ ہمیں یقین ہے کہ سالانہ تجارت بڑھانے کا ہدف روس اور ہندوستان کے رہنماؤں نے طے کیا ہے۔ 30 بلین امریکی ڈالر کا کاروبار جلد ہی حاصل کیا جائے گا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:Jaishankar in Moscow ماسکو میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

اس سے قبل، وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے دوران، یوکرین تنازعہ پر ہندوستان کے موقف کو واضح کرتے ہوئے، ڈاکٹر جے شنکر نے مسئلہ کے حل کے لیے روس کے ساتھ بات چیت اور سفارت کاری کی وکالت کی۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر پیر کی شام ماسکو پہنچے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان اس سال یہ پانچویں ملاقات ہے۔ ان کا یہ دورہ کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہندوستان کو روس اور یوکرین کے درمیان ممکنہ مذاکرات کار کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details