اردو

urdu

ETV Bharat / international

Nigeria Bus Accident نائجیریا میں دو بسوں کے ٹکرانے سے 37 افراد ہلاک

شمال مشرقی نائجیریا کے بورنو شہر میں دو بس آپس میں ٹکرا گئی، اس حادثے میں قریب 37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس افسر نے حادثے کے لیے بس ڈرائیورز کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے جو تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کررہے تھے۔ Bus Collision in Nigeria

نائجیریا میں دو بسوں کے ٹکرانے سے 37 افراد ہلاک
نائجیریا میں دو بسوں کے ٹکرانے سے 37 افراد ہلاک

By

Published : Nov 23, 2022, 11:09 AM IST

ابوجا: شمال مشرقی نائجیریا کے بورنو شہر میں دو بسوں کے ٹکرانے کے حادثے میں کم از کم 37 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بورنو کے ٹریفک پولیس افسر نے یہ اطلاع دی۔ بورنو میں فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے سیکٹر کمانڈر یوٹانبوئی نے منگل کی دیر رات یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ دو بسوں میں مائدوگوڑی-داماتورو روڈ پر آمنے سامنے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی۔ پولیس افسر نے حادثے کے لیے بس ڈرائیوروں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے جو تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کررہے تھے۔ Road Accident in Borno of Nigeria

انہوں نے بتایا کہ دونوں بسیں مخالف سمتوں میں جا رہی تھیں لیکن ان میں سے ایک نے اپنا کنٹرول کھو دیا۔ جس کی وجہ سے دونوں بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ افسر نے کہا کہ حادثے میں تمام مہلوکین کی اجتماعی تدفین آج کی جائے گی کیونکہ پولیس کو پہلے ہی اس سلسلے میں عدالتی حکم مل چکا ہے۔ واضح رہے کہ نائجیریا میں اس طرح کے خوفناک سڑک حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ گاڑیوں کی تیز رفتاری، اوور لوڈنگ، خراب سڑکیں اور ڈرائیور کی لاپرواہی کو سمجھا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details