اردو

urdu

ETV Bharat / international

Road Accident نائیجیریا میں بس اور ٹرک کے ٹکر، 20 افراد کی موت - road accidents

دنیا بھر میں سڑک حادثات میں روزانہ درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوتے ہیں، سڑک حادثات عموما لاپرواہی سے گاڑی چلانے، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے، تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے باعث پیش آتے ہیں۔ Road Accident

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jul 10, 2023, 9:54 AM IST

لاگوس: نائیجیریا کی لاگوس ریاست میں اتوار کو ایک مسافر بس کے ٹرک سے ٹکرا جانے سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ لاگوس اسٹیٹ ٹریفک مینجمنٹ اتھارٹی (ایل اے ایس ٹی ایم اے) نے یہ اطلاع دی ہے۔ لاگوس اسٹیٹ ٹریفک مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان توفیق ادیبایو نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ بس لاگوس-بڈاگری ایکسپریس وے کے ساتھ مووو قصبے کے قریب ریت سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت بس میں 20 افراد سوار تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ریت سے بھرے ٹپر ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کے دوران بس ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا اوربس، ٹرک سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور اور موٹر بوائے اور 18 مسافر وں سمیت 20 افراد کی موت ہوگئی۔ ٹرک ڈرائیور محفوظ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک شدگان کی لاشیں مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جلدی اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے سے گریز کریں تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں: لداخ ٹریفک حادثہ میں ڈرائیور، کنڈکٹر ہلاک

واضح رہے کہ دنیا بھر میں سڑک حادثات میں روزانہ درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوتے ہیں، سڑک حادثات عموما لاپرواہی سے گاڑی چلانے، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے، تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے باعث پیش آتے ہیں۔ حالانکہ سڑک حادثات سے بچنے کے لئے آئے دن حکومت کی جانب سے شعور بیدار کیا جاتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود کئی لوگ گاڑی چلانے کے دوران انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں جو نہ صرف ان کے لئے بلکہ دوسروں کے لئے بھی جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details