انقرہ: ترکیہ میں ایک مسافر بس کے حادثے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہوگئے۔ ترک میڈیا نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ حادثہ وسطی ترک صوبے یوزگاٹ میں پیش آیا۔ اے ہیبر براڈکاسٹر نے اطلاع دی کہ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے سورگن کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ ترکیہ کے وزیر انصاف یلماز ٹُنک نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وہیں جنوبی برازیل میں اتوار کی علی الصبح کورنتھیئنز اسپورٹس کلب کے شائقین کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہونے سے اس میں سوار کم از کم سات افراد کی موت ہوگئی۔ مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست مینس گیریس کی علاقائی راجدھانی بیلو ہوریزونٹے شہر میں اس وقت پیش آیا جب ایک موڑ پر بس کے بریک فیل ہوگئے اور وہ کنٹرول کھو بیٹھی۔