اردو

urdu

ETV Bharat / international

Building Collapse in Syrian شام کے شہر حلب میں رہائشی عمارت گرنے سے سولہ افراد ہلاک - حلب میں حادثہ

شام کے سب سے بڑے شہر حلب میں اتوار کو علی الصبح ایک رہائشی عمارت کے گرنے سے ایک بچہ سمیت کم از کم 16 افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

Building collapse in Syrian city of Aleppo leaves 16 dead
شام کے شہر حلب میں عمارت گرنے سے سولہ افراد ہلاک

By

Published : Jan 22, 2023, 7:24 PM IST

دمشق: شام کے حلب شہر میں اتوار کے روز ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے ایک بچہ سمیت کم از کم 16 لوگوں کی موت ہوگئی اور چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ شام کے نشریاتی ادارے شام ایف ایم نے بتایا کہ یہ حادثہ شیخ مقصود علاقہ کے قریب پیش آیا۔ جس میں تقریباً 30 افراد رہائش پذیر ہیں جو کہ امریکی حمایت یافتہ کرد زیر قیادت سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے کنٹرول میں ہے

رپورٹ کے مطابق، یہ عمارت راتوں رات منہدم ہو گئی کیونکہ پانی کے رساؤ سے عمارت کی بنیاد کمزور ہو گئی تھی۔ درجنوں فائر فائٹرز اور سول ڈیفنس کے رضاکار جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ نشریاتی ادارے کے مطابق فی الحال عمارت گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

واضح رہے کہ شام کے 11 سالہ تنازعہ کے دوران حلب میں بہت سی عمارتیں تباہ یا نقصان پہنچا ہے، جس سے لاکھوں افراد ہلاک اور ملک کی 23 ملین کی جنگ سے پہلے کی آبادی کا نصف بے گھر ہو گئے۔ اگرچہ صدر بشار الاسد کی قیادت میں شامی حکومت نے مسلح اپوزیشن گروپوں سے حلب کو دوبارہ چھڑا لیا ہے، شیخ مقصود کرد فورسز کے زیر کنٹرول کچھ محلوں میں شامل ہیں۔ حلب شام کا سب سے بڑا شہر ہے اور کبھی اس کا تجارتی مرکز تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details