تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم یائر لیپڈ نے جمعرات کو کہا کہ برطانوی وزیر اعظم لز ٹروس اسرائیل میں برطانوی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ لیپڈ نے اپنی ٹویٹ میں کہا، "میں اپنی اچھی دوست برطانوی وزیر اعظم لز ٹروس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل میں برطانوی سفارت خانے کو دارالحکومت یروشلم منتقل کرنے پر مثبت غور کر رہی ہیں۔" British embassy Considering to Move Jerusalem
برطانوی وزیر اعظم کے دفتر نے بدھ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بات چیت کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے ایران کو روکنے کے لیے ایک طویل المدتی حکمت عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔