لندن: یوکرین کی جنگ کے بعد توانائی کے سنگین بحران کا سامنا کرنے والے برطانیہ نے باضابطہ طورپر شیل گیس (ایک قسم کا فضلہ) گیس کی فریکنگ پر سے پابندی ہٹا لی ہے اور تیل و گیس کے نئے لائسنسنگ کے لیے اپنی حمایت کی تصدیق کی ہے۔Britain Lifts Ban on Shale Gas Fracking
برطانوی حکومت کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی انرجی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کی نیت سے حکومت شیل گیس کی پیداوار پر سے پابندی ہٹا رہی ہے۔
حکومت نے اکتوبر کے اوائل میں نارتھ سی ٹرانزیشن اتھارٹی کے ذریعہ لانچ کیے گئے ایک نئے تیل اور گیس کے لائسنسنگ راؤنڈ کے منصوبوں کی بھی تصدیق کی ہے، جس سے تلاش کے لیے فریکنگ سمیت 100 سے زائد نئے لائسنسوں کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
برطانیہ کے بزنس سکریٹری جیکب ریس موگ نے کہا کہ توانائی کی حفاظت کو مضبوط بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔