اردو

urdu

ETV Bharat / international

Jersey Explosion جرسی دھماکے میں پانچ افراد ہلاک - جرسی میں فلیٹ میں دھماکہ

برطانیہ میں جرسی کے برٹش چینل جزیرے پر ایک فلیٹ میں دھماکے اور آگ لگنے سے پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ جرسی پولیس کے چیف آفیسر رابن اسمتھ نے کہا کہ امکان ہے کہ دھماکہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے ہوا۔ Jersey tower explosion

جرسی دھماکے میں پانچ افراد ہلاک
جرسی دھماکے میں پانچ افراد ہلاک

By

Published : Dec 12, 2022, 10:43 AM IST

لندن:برطانیہ میں جرسی کے برٹش چینل جزیرے پر ایک فلیٹ میں دھماکے اور آگ لگنے سے پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ جرسی کے فائر اینڈ ریسکیو کے چیف پال براؤن نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رہائشیوں کی جانب سے گیس کی بو آنے کی اطلاع ملنے کے بعد جمعہ کی رات عمارت میں فائر سروس کو بلایا گیا ۔ اس کے گھنٹوں بعد دھماکہ ہوا۔ blast at flats in Jersey

جرسی پولیس نے ٹویٹ کیا ’’دھماکے میں ہلاک ہونے والے جزیرے کے باشندوں کی تعداد اب پانچ ہوگئی ہے۔ پولیس نے گھنٹوں قبل ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ تلاش اور بچاؤ آپریشن کو "ایک بحالی آپریشن" میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ جرسی پولیس کے چیف آفیسر رابن اسمتھ نے کہا کہ گیس لیک ہونے کا امکان لگتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details