اردو

urdu

ETV Bharat / international

BRICS Expansion برکس میں ایران اور سعودی عرب سمیت چھ نئے ممالک کی شمولیت - BRICS expansion news

برکس گروپ نے چھ نئے ممالک ارجنٹینا، مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اپنے گروپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان ممالک کی نئی رکنیت کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔ برکس کی اس توسیع کے ساتھ ہی دنیا کے نو سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں سے چھ اب برکس کا حصہ ہوں گے۔ BRICS expansion announced

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 3:06 PM IST

Updated : Aug 24, 2023, 3:28 PM IST

جوہانسبرگ: برکس ممالک کے گروپ نے جمعرات کو چھ نئے ممبران ارجنٹینا، ایتھوپیا، مصر، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی رکنیت کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ (BRICS) کے رہنماؤں نے گروپ کی توسیع کی حمایت کی۔ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے کہا کہ توسیع کے پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر مذکورہ چھ ممالک کو برکس میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ حال ہی میں ارجنٹینا، ایران، الجزائر، تیونس، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر سمیت کل 23 ممالک نے برکس میں شمولیت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ برکس گروپ کے اس توسیع کے ساتھ دنیا کے نو سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں سے چھ اب برکس کا حصہ ہوں گے۔ جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا نے ایک کانفرنس میں برکس گروپ کی توسیع کا اعلان 15ویں برکس سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں چین، بھارت، برازیل جنوبی افریقہ اور روس کے رہنما بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ برکس کی توسیع کی حمایت کی ہے اور ہمیشہ اس بات پر یقین کیا ہے کہ نئے ممبروں کو شامل کرنے سے برکس کو ایک تنظیم کے طور پر تقویت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

صدر رامافوسا نے کہا کہ اس سربراہی اجلاس نے برکس کی اہمیت کا اعادہ کیا اور عوام سے عوام کے تبادلے اور دوستی اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، اس کے علاوہ ہم نے جوہانسبرگ کے دو اعلانات کو اپنایا جو عالمی اقتصادی، مالی اور سیاسی اہمیت کے معاملات پر برکس کے اہم پیغامات کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ ان مشترکہ اقدار اور مشترکہ مفادات کو ظاہر کرتا ہے جو پانچ برکس ممالک کے طور پر ہمارے باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کی بنیاد رکھتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ برکس سربراہی اجلاس 22 سے 24 اگست تک جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ہو رہا ہے۔

Last Updated : Aug 24, 2023, 3:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details