کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانے کے باہر بم دھماکوں کی اس وقت اطلاع موصول ہوئی جب لوگ ویزوں کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والے 20 افراد میں سے دو روسی سفارت کار بھی بتائے جارہے ہیں۔ Russian Embassy in Kabul
روسی میڈیا رشین ٹائمز نے افغان میڈیا کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ سفارتخانے کے گیٹ کے باہر ہوا جہاں لوگ ویزوں کے انتظار میں کھڑے تھے۔ اگرچہ 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے تاہم ابھی تک اس رپورٹ کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ایک خودکش حملہ تھا اور بتایا جارہا ہے کہ حملہ آور نے سفارت خانے کے گیٹ کے باہر طالبان کے محافظوں کی طرف سے گولی مارنے کے بعد دھماکہ کیا۔ مقامی پولیس ڈسٹرکٹ کے سربراہ، مولوی صابر نے کہا کہ روسی سفارت خانے باہر طالبان کے محافظوں نے ہدف تک پہنچنے سے پہلے خودکش حملہ آور کی شناخت کی اور اسے گولی مار دی۔