اردو

urdu

ETV Bharat / international

Brazil Presidential Election برازیل صدارتی انتخابات میں لولا اور بولسونارو کے درمیان مقابلہ

برازیل کے موجودہ صدر بولسونارو اس ماہ کے آخر میں برازیل کے صدارتی انتخابات کے فیصلہ کن دوسرے راؤنڈ میں سابق صدر لوئیز اناسیو 'لولا' دا سلوا سے مقابلہ کریں گے۔ Bolsonaro will face former President Luiz Inacio

برازیل صدارتی انتخابات میں لولا اور بولسونارو کے درمیان مقابلہ
برازیل صدارتی انتخابات میں لولا اور بولسونارو کے درمیان مقابلہ

By

Published : Oct 3, 2022, 10:07 AM IST

برازیل:برازیل کے صدر جایر بولسونارو اور برازیل کے سابق صدر لوئیز اناسیو لولا ڈی سلوا 30 اکتوبر کو صدارتی انتخاب کے لیے 'رن آف' میں حصہ لیں گے۔ الیکٹورل کورٹ (ٹی ایس ای) نے اعلان کیا کہ تقریباً 99.6 فیصد ووٹنگ مشینوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ سابق صدر لولا کو 48.3 فیصد درست ووٹ ملے، جب کہ بولسونارو کو 43.3 فیصد ووٹ ملے۔ اس سے قبل دونوں پہلے راؤنڈ میں جیت سے محروم رہے تھے۔ Bolsonaro to face Lula in Brazil President poll

ٹی ایس ای کے چیئرمین الیگزینڈر ڈی موریس نے پہلے کہا تھا کہ پولنگ کا دن بغیر کسی بڑے واقعے کے معمول کے مطابق گزر گیا۔ برازیل کے صدر، نائب صدر، گورنرز، سینیٹرز اور وفاقی اور ریاستی نمائندوں کے انتخابات میں کل 15 کروڑ 64 لاکھ ووٹرز ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Presidential Election in Turkey ترکی میں اگلے صدارتی انتخابات 18 جون میں ہوں گے

برازیل کے انتخابی قانون کے مطابق پہلے راؤنڈ میں منتخب ہونے کے لیے امیدوار کو نصف سے زیادہ ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details