اردو

urdu

ETV Bharat / international

Blast at education institute in Kabul کابل کے تعلیمی ادارے میں خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک - uicide attack education institut Afghan Kabul

کابل تعلیمی دارے میں خودکش حملے میں اب تک 20 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ Blast at education institute in Kabul

Blast at education institute in Afghan capital kills 19
کابل کے تعلیمی ادارے میں خودکش حملہ

By

Published : Sep 30, 2022, 11:41 AM IST

Updated : Sep 30, 2022, 2:35 PM IST

کابل: افغان دارالحکومت کابل کے ایک تعلیمی ادارے میں خودکش حملے میں 19 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہونے کی اطلاع ہے، پولیس نے اس کی اطلاع دی۔ فی الحال کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبو نہیں کی ہے۔ Blast at education institute in Kabul

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھماکہ کابل کے مغربی علاقے میں ہوا جسے ہزارہ برادری کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ انہیں ماضی میں شدت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ کے حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ کابل پولیس کے کا کہنا ہے اس حملے میں 35 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی صبح کابل کے ایک تعلیمی ادارے کاج اکیڈمی میں طالب علم امتحان دے رہے تھے کہ تبھی خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا، دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک، جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکا کابل کے مغربی علاقے دشت برچی کے علاقے میں ہوا جسے ہزارہ برادری کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے ایک نیوز چینل کو بتایا کہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح ساڑھے سات بجے کاج ایجوکیشن سینٹر میں ہوا۔ بدقسمتی سے اس دھماکے میں بہت سے شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

بتادیں کہ کابل میں حالیہ ہفتوں میں ہونے والے حملوں میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس ماہ کے شروع میں روسی سفارت خانے کے قریب خودکش بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے چھ افراد میں سے دو روسی سفارت خانے کے ملازم تھے۔

اگست میں ایک مسجد میں دھماکے میں 21 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ کابل میں کاج اکیڈمی پر ہوا۔ سنہ 2018 میں اسی انسٹی ٹیوٹ پر حملہ ہوا تھا جس میں 40 طلباء ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے بعد ادارے کا نام تبدیل کر کے اسے دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

Last Updated : Sep 30, 2022, 2:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details