اردو

urdu

ETV Bharat / international

Bill Protecting Israeli PM وزیراعظم کو معزولی سے بچانے والا بِل اسرائیلی پارلیمنٹ میں منظور - اسرائیل میں عدالتی اصلاحات

اسرائیل میں وزارت اعظمیٰ کو مستحکم کرنے پر مبنی بِل کی رُو سے وزیراعظم کو صرف ذہنی و جسمانی معذوری کی صورت میں اور پارلیمنٹ کے 90 اراکین کی منظوری کے ساتھ ہی معزول کیا جا سکے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 15, 2023, 1:45 PM IST

تل ابیب: اسرائیل پارلیمنٹ نے، وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی وزارت اعظمیٰ کو مستحکم کرنے پر مبنی قانونی بِل کی، پہلی منظوری دے دی ہے۔ اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل 12 کے مطابق نیتن یاہو کی معزولی کے سدِّباب سے متعلقہ قانونی بِل کو پارلیمنٹ کی پہلی رائے شماری میں 51 کے مقابلے میں 61 ووٹوں کے ساتھ منظور کر لیا گیا ہے۔ بِل کی رُو سے وزیراعظم کو صرف ذہنی و جسمانی معذوری کی صورت میں اور اسمبلی کے 90 اراکین کی منظوری کے ساتھ ہی معزول کیا جا سکے گا۔

بِل کو، آئینی حیثیت حاصل کرنے کے لیے، 120 رکنی اسمبلی کی کُل 3 رائے شماریوں سے منظوری حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ بِل پر پارلیمنٹ کی پہلی رائے شماری میں نیتن یاہو کی زیرِ قیادت لیکوڈ پارٹی کے 2 اراکین، وزیر دفاع یوآف گالانٹ اور اسمبلی کی خارجہ تعلقات و دفاعی امور کمیٹی کے سربراہ یولی ایڈلسٹین کی عدم موجودگی توجہ کا مرکز بنی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے خلاف 2019 میں دائر کیے گئے کرپشن کیس تاحال جاری ہیں۔ دعوے کے مطابق نیتن یاہو ججوں کے ساتھ سمجھوتے کی تیاریوں میں ہیں۔ بعض حلقوں کی مطابق اسرائیل میں مباحث اور اجتماعی احتجاجی مظاہروں کا سبب بننے والی آئینی تبدیلی کے ساتھ نیتن یاہو اپنے بارے میں جاری کرپشن کیسوں کی نہج تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ نیتن یاہو کی قیادت میں مخلوط حکومت کی جانب سے عدلیہ کے کچھ اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کرنے کے اقدام نے حکومت اور اسرائیلی عدلیہ بالخصوص سپریم کورٹ کے درمیان تناؤ پیدا کر دیا ہے۔ جس کے خلاف اسرائیل میں زبردست احتجاج بھی جاری ہے اور گزشتہ روز اسرائیلی صدر نے بھی عدلیہ اصلاحات کی وجہ سے اسرائیل میں اندرونی انتشار پھوٹ پڑنے سے بھی خبردار کیا ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details