واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ 'فکرمند' ہیں کہ چینی حکام کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے انفیکشن سے کس طرح نمٹ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے اپنی انتظامیہ کی نئی پالیسی کا اعادہ کیا کہ چین سے امریکہ آنے والے تمام مسافروں کا ٹیسٹ کیا جانا چاہئے۔ جب بائیڈن سے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران پوچھا گیا کہ کیا وہ اس بارے میں فکر مند ہیں کہ چینی حکام کووڈ۔ 19 کو کس طرح سنبھال رہے ہیں، تو انہوں نے کہا 'ہاں... میں فکر مند ہوں۔' انہوں نے کہا 'میرے خیال میں ہمیں ابھی جس پروٹوکول پر عمل کرنا چاہئے وہ یہ ہے کہ اگر آپ چین سے پرواز کر رہے ہیں تو آپ کو ٹیسٹ کروانا ہوگا۔' انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ چینی حکام بہت حساس ہیں۔Biden On China
واضح رہے کہ چین نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ کورونا کے حوالے سے اپنی صفر کووڈ پالیسی میں نرمی کر رہا ہے اور جنوری میں اپنی سرحدیں دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہا ہے۔ برطانیہ، فرانس اور امریکہ ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ۔ 19 کی جانچ کو لازمی قرار دیا ہے۔
Coronavirus In China چین میں کورونا کی صورتحال پر فکر مند، بائیڈن - چین میں کورونا وائرس میں اضافہ
چین میں کورونا وائرس میں اضافہ برقرار ہے، جس کو لیکر جو بائیڈن کافی فکر مند نطر آ رہے ہیں۔ انہوں نے چین سے امریکہ آنے والے تمام مسافروں کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔Biden Concerned about China covid Situation
Etv Bharat