اردو

urdu

ETV Bharat / international

Sudan Crisis بنگلہ دیش حکومت نے سوڈان سے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، وزارت خارجہ - بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ

بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کی ترجمان ایس صابرین نے کہا کہ سوڈان میں پھنسے تمام بنگلہ دیشیوں کو 2 مئی تک پورٹ سوڈان لے جایا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 29, 2023, 5:03 PM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی حکومت نے سوڈان میں پھنسے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کے جدہ سے واپس لانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کی ترجمان ایس صابرین نے کہا کہ پہلے بنگلہ دیشی شہریوں کو خرطوم سے پورٹ سوڈان لایا جائے گا اور وہاں سے انہیں جدہ لے جایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بعد میں انہیں بیمان بنگلہ دیش ایئر لائنز کی کئی پروازوں کے ذریعہ بنگلہ دیش لایا جائے گا۔ خرطوم میں بنگلہ دیشی سفارت خانے نے بنگلہ دیشی شہریوں کو خرطوم اور قریبی قصبوں سے پورٹ سوڈان لے جانے کے لیے نو بسوں کا انتظام کیا ہے اور جدہ میں بنگلہ دیش کے قونصلیٹ جنرل کی ایک ٹیم ان کی مدد کے لیے وہاں موجود ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سوڈان میں پھنسے تمام بنگلہ دیشیوں کو 2 مئی تک پورٹ سوڈان لے جایا جائے گا۔ بنگلہ دیشی شہریوں کے 3 سے 4 مئی تک جدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ جدہ میں دو بنگلہ دیشی اسکول سوڈان سے لائے جانے والے بنگلہ دیشی شہریوں کو کھانے پینے، ادویات اور عارضی رہائش فراہم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 15 اپریل سے سوڈان کی باقاعدہ مسلح افواج اور طاقتور آر ایس ایف کے درمیان خرطوم میں جھڑپیں شروع ہوئیں۔ فوج نے آر ایس ایف پر بغاوت کا الزام لگایا اور ان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کر دیئے۔ سوڈانی آرمی چیف عبدالفتاح برہان نے آر ایس ایف کو ختم کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کیا۔ اس کے بعد سے فریقین نے ملک بھر میں کئی عارضی جنگ بندی کی ہے، لیکن وہ ابھی تک تنازع کے حل تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details