ڈھاکہ: شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں حال ہی میں ہوئے عام انتخابات میں عوامی لیگ کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے ساتھ چوتھی بار ملک کے اقتدار کی باگ ڈور سنبھالیں گی۔ بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ کو ملک کی نئی وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ یہ شیخ حسینہ کی بطور وزیر اعظم مسلسل چوتھی مدت کار ہوگی۔
کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر نے شیخ حسینہ کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔ اس سے قبل شیخ حسینہ اور ان کی پارٹی کے منتخب ارکان پارلیمنٹ نے بدھ کو پارلیمنٹ کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ اسپیکر شیریں شرمین چوہدری نے تمام اراکین پارلیمان کوحلف دلایا۔ تقریب میں منتخب آزاد ارکان اسمبلی اور دیگر جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے بھی حلف اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایم مودی اور ممتا بنرجی نے شیخ حسینہ کو پارلیمانی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی