بیجنگ: 7 اگست کو بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ڈھاکہ میں چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔ وانگ یی نے کہا کہ چین ہمیشہ سے بنگلہ دیش کا قابل اعتماد سٹریٹجک پارٹنر رہا ہے۔ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور بنگلہ دیش کے 2041 وژن کے تعلقات کو مضبوط بنانے، ترقی کے تجربات اور ترقی پسند ٹیکنالوجی کا اشتراک کرنے اور بنیادی ڈھانچے، ڈیجیٹل معیشت، سبز ترقی اور صاف توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔Chinese Foreign Minister in Dhaka
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا کہ بنگلہ دیش دونوں ممالک کی روایتی دوستی کی قدر کرتا ہے اور چین کو امن اور مساوی ترقی کے تحفظ میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔ بنگلہ دیش دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے اور ون چائنا پالیسی پر قائم رہتے ہوئے کچھ ممالک کی طرف سے اشتعال انگیزی کی حمایت نہیں کرتا۔ اپنے دورے کے دوران وانگ یی نے بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن سے بھی بات چیت کی۔ ان کی موجودگی میں دونوں فریقوں نے انفراسٹرکچر، آفات سے بچاؤ، ثقافت، سیاحت اور سمندر سے متعلق تعاون کی دستاویزات پر دستخط بھی کیے۔
یہ بھی پڑھیں: