ڈھاکہ:بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا دورۂ جاپان منسوخ کر دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیشی وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ جاپان وزیراعظم کے استقبال کے لیے تیار ہے لیکن ہم مختلف وجوہات کی بنا پر دورہ ملتوی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'جاپان کے اس وقت کے وزیر اعظم نے شیخ حسینہ کو مدعو کیا تھا۔ وہ دو سال تک کورونا کی وجہ سے نہیں جاسکیں۔ لیکن حال ہی میں جاپان کی حکومت میں اتھل پتھل ہوئی ہے جس میں مسلسل تین بااثر وزراء نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔‘‘ PM Sheikh Hasina's visit to Japan postponed
بنگلہ دیشی وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے کہا کہ “جاپانی وزیر اعظم بہت مصروف ہیں۔ دوسرے کورونا کی وجہ سے 10 سے زیادہ افراد کو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ہم ایک بڑے گروپ میں جائیں گے جس میں تاجر بھی شامل ہوں گے۔"