اردو

urdu

ETV Bharat / international

Sheikh Hasina to Visit India بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کل سے بھارت کے چار روزہ دورے پر

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کل پیر کو بھارت کے چار روزہ دورے پر دہلی پہنچیں گی۔ اس دوران معاہدوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کا بھارت دورہ دہلی سے دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعلقات قائم ہوئے جن میں تاریخی اور ثقافتی تعلقات، باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم شامل ہیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا جس میں متعدد وزرا، مشیر، سکریٹریز اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔ Sheikh Hasina four day visit to India

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 4, 2022, 5:57 PM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ پیر کو بھارت کے چار روزہ دورے پر دہلی پہنچیں گی۔ اس دوران بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ ان معاہدوں اور ایم او یو میں پانی کے انتظام، دفاع، ریلوے، سائنس، ٹیکنالوجی اور اطلاعات و نشریات شامل ہوں گے۔ ڈھاکہ میں وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ اپنے دورہ بھارت کے دوران حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گی اور دو طرفہ بات چیت کریں گی۔Sheikh Hasina four day visit to India

انہوں نے کہا کہ دفاعی تعاون، سرمایہ کاری، تجارتی تعلقات کو فروغ دینے، بجلی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون، دریائی پانی کی مشترکہ تقسیم، آبی وسائل کے انتظام، سرحدی انتظام، منشیات اور انسانی اسمگلنگ جیسے امور کو ترجیح دی جائے گی۔ عہدیدار نے کہا کہ یوکرین کے بحران، عالمی معیشت میں سست روی اور کووڈ 19 وبا کے درمیان محترمہ حسینہ کا یہ دورہ بہت اہم سمجھا جارہا ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے کووڈ وبا سے پہلے 2019 میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔ بنگلہ دیش کی حکومت نے کہا کہ ان کا دورہ دونوں ممالک کے لیے بہت اہم ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے آئندہ دورہ دہلی سے دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعلقات قائم ہوئے جن میں تاریخی اور ثقافتی تعلقات، باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم شامل ہیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا جس میں متعدد وزرا، مشیر، سیکریٹریز اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔

کاروباری تنظیموں کے نمائندے بھی بنگلہ دیشی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیر اعظم فیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کی ایک کاروباری تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ محترمہ حسینہ کا ہندوستان پہنچنے پر وزیر اعظم باضابطہ استقبال کریں گے اور انہیں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ وہ راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت بھی پیش کریں گی۔ محترمہ شیخ حسینہ کی نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کے بعد محترمہ شیخ حسینہ وزیر اعظم کے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Sheikh Hasina on Rohingya Migrants بنگلہ دیش میں روہنگیا باشندوں کی موجودگی ہماری حکومت کے لیے چیلنج، شیخ حسینہ

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details